راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نابینا ،معذورشخص سے فراڈ نکاح کرواکر اسے لوٹنے والے 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو ندیم اقبال نے بتایا کہ سائل نابینا اور معذور شخص ہے محمد اشرف نے سائل کا نکاح روبینہ بی بی سے بذریعہ مولوی فضل داد چشتی کروایا اور نکاح کیلئے محمد اشرف نے 15ہزا رروپے فیس جبکہ روبینہ ، اور اسکی حقیقی بہن عائشہ اور بہنوئی نے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات ، 50ہزار روپے کپڑے وغیرہ لئے جو کہ نکاح کے بعد مسماۃ مذکوریہ سائل کیساتھ 9دن رہی اور اس کے بعد رات کو چلی گئی جو کہ دوران آبادی سائل سے مختلف حیلے بہانے کر کے پیسے بٹورتی رہی،اس نے سائل کو حقوق زوجیت بھی ادا نہ کرنے دئیے، سائل کچہری میں درخواست لکھوانے آیا تو پتہ چلا کہ نکاح نامہ کے کسی بھی جگہ نکاح پڑھانے والے مولوی کا نام اور مہر و دستخط نہ ہیں ،محمد اشرف،مسماۃ روبینہ ،مسماۃ عائشہ اس کے خاوند اور مولوی فضل داد چشتی نے باہم صلاح مشورہ کر کے سائل سے دھوکہ دہی فراڈ کر کے رقم و نقدی طلائی زیورات ہتھیالئے ہیں۔