اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سوچی سمجھی سازش اور ریاستی رٹ کو چیلنج ہے ، صوبائی حکومت سمیت تمام ذمہ دار اسٹیک ہولڈرز کو چاہیئے کہ وہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے انسانیت اور ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں۔