• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری بیوی سے مل کر پہلی اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنانےوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دوسری بیوی سے مل کر پہلی اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنانے اور اسے اور اس کے بھائی کوکمرے میں بند کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ چونترہ کو تعظیم اختر نے بتایا کہ میرا خاوند ظہیر اختر یکم جنوری کو لڑائی جھگڑا اور مارپیٹ کر کے مجھے اپنے والدین کے گھر پنڈ مہلو چھوڑآیا جب میں اپنے گھر پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ میرے خاوند نے دوسری شادی عاصمہ بی بی سے کی ہوئی ہے جو کہ میرے علم میں نہ ہے جب میں اپنے گھر بچوں کو ملنے کیلئے داخل ہوئی تو میرے خاوند ظہیر اختر نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید