• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف 14اور 15کے پلاٹوں کی ٹرانسفر کھول دی گئی

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر،نیوز رپورٹر) فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر ایف چودہ اور پندرہ کے کیٹگری ون کے پلاٹوں کی88فی صد کیٹگریز کی ٹرانسفر کھول دی ہے۔ کیٹگری ٹو کا32فی صد کوٹہ اور کیٹگری تھری کا28فی صد کوٹہ کھولا گیا ہے ۔ایف بی اآر نے ٹیکس کی وصولی کیلئے پلاٹوں کے ریٹ بھی طے کردیے ہیں۔ کیٹگری ون ایک کنال کے پلاٹ کا ریٹ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے۔ کیٹگری ٹو کا ریٹ84لاکھ روپے اور کیٹگری تھری کا ریٹ 60 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوقسطیں جمع پر ٹرانسفر کی جاسکے گی۔کیٹگری ون کے پاٹ کی ٹرانسفر پر ٹرانسفر فیس ایک لاکھ بیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ایف بی اآر کا ٹیکس فائلر کیلئے تین فی صد لیٹ فائلر کیلئے چھ فی صد اور نان فائلر کیلئے بارہ فی صد مقرر کیا گیا ہے۔ ایف ای ڈی فائلر کیلئے تین فیصد۔ لیٹ فائلر پانچ فی صد اور نان فائلر کیلئے سات فی صد وصول کی جا ئے گی۔ٹیکس پرچیزر ادا کرے گا۔ک یٹگری ٹو کی ٹرانسفر فیس89ہزار اور کیٹگری تھری کی 68ہزارر روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید