راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کارو موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے رکن کو گرفتار کر کے مسروقہ کار اور 2موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔ تھانہ آر اے بازار پولیس نے نعیم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ کار اور 2موٹر سائیکل برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔ راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کر کے 3کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم حبیب سے ایک کلو 850 گرام چرس‘ بنی پولیس نے افتخار سے ایک کلو 300 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ 4ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ گوجر خان پولیس نے کامران سے ایک رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن‘ فیصل سے ایک رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن‘ صدر واہ پولیس نے ملزم احمد سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن‘ رتہ امرال پولیس نے ملزم شاہ زیب سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔