• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار بازار میں شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنیوالے 15 گراں فروش گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) شہر اقتدار میں گراں فروشی کے ستائے ہوئے شہری سستے بازاروں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ،جس سے اتوار بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا اور سستے بازاروں کے میں بھی گراں فروشی کی شکایت پیدا ھو گئی ، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام تر اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ، چیکنگ کے دوران شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے 15 گراں فروش گرفتار کر لیے گئے، سبزی منڈی میں پلاسٹک بیگز کی سپلائی کرنے والا وینڈر بھی گرفتار کر لیا گیا،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ تمام منڈیوں اور اتوار بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت موجود ہیں، شہری سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی دیکھیں تو فی الفور مجسٹریٹ کو آگاہ کریں، ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم میں ساتھ دینے کی بھی اپیل کی ، ان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے، شہری پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، شہری گراں فروشی کے خلاف ایکشن صرف سبزی منڈی اور سستے بازاروں تک محدود ہونے پر تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید