• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز کالونی،خواتین سے گن پوائنٹ پر واردات کرنے کی کوشش نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خواتین سے گن پوائنٹ پر واردات کرنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ریس کورس کو صوبیدار (ر)محمد قدیر نے بتایاکہ پیپلزکالونی میں آج صبح میری سالی اور میری بیوی جو کہ دودھ لیکر آرہی تھیں کہ گھر کے باہر ایک نامعلوم لڑکا پیچھے سے آیا اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی جو کہ ان سے کوئی چیز حاصل نہ کر سکا اور انہوں نے شور مچایا تو وہ موقع سے بھاگ گیا ۔
اسلام آباد سے مزید