• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار سپریم کورٹ کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی وقار کو ورلڈ جسٹس انڈیکس میں بحالی پر زور

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں نظام انصاف میں اصلاحات سے متعلق منعقدہ اجلاس میں عدالتی شفافیت اور تیز انصاف اصلاحات کے بنیادی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان کی سربراہی میں پیر کو نظام انصاف میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،جس میں عدالتی نظام کو ڈیجیٹل بنانے اورعوامی انصاف کی رسائی کو وسیع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق عدالتی شفافیت اور تیز انصاف اصلاحات کے بنیادی اہداف مقرر کیے گئے جبکہ مقدمات کے التوا ء کوکم سے کم کرنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق عوام سے تجاویز لینے کیلئے "آن لائن فیڈبیک فارم" کا آغاز کیا گیا اورعدلیہ کے وقار کو ورلڈ جسٹس انڈیکس میں بحال کرنے کی کوشش کرنے پر بھی زور دیا گیا، دوران اجلاس آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر پیشرفت سے متعلق بتایا جبکہ عدالتی نظام کو مزید شفاف بنانے کا عزم کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افسران کی تجاویز اور آراء پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
اہم خبریں سے مزید