• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں، نقب زنی، چوری کی وارداتیں، 2 گاڑیاں، 18 موٹرسائیکل لے اڑے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈکیتاں ، رہزنی کی وارداتیں ہوئیں دو گاڑیاں اور 18 موٹر سائیکل لے اڑے ، وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ، سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 15وارداتوں میں 2 کاریں،5 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ کوہسار کے علاقے میں بینک سے 80 لاکھ لے کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا ،تھانہ نون کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، تھانہ نون اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں موبائل فون اور نقدی چھینے لیے گئے ، ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہوا جس کے مطابق چھ مسلح افراد ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے من مانی کرتے رہے ،کار چوری کے 2 مقدمات تھانہ رمنا جبکہ موٹر سائیکل چوری کے 4 مقدمات تھانہ رمنا تھانہ کوہسار ، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کورال میں درج کروائے گئے ،شہر اقتدار کے تھانہ کوہسار، تھانہ کھنہ ، تھانہ نیلور اور تھانہ نون کے علاقوں میں 4 گھروں کے تالے تو ٹ گئے اور چور کل جمع پونجی بھی لے گئے۔ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 13 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ چونگی نمبر 4کے قریب نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر محمد جبار سے 7ہزار روپے اور موبائل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں محمد علی کے فلیٹ کے دروازے توڑ کر اندر سے 18لاکھ روپے، سونا مالیتی 4لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ ،کمرشل مارکیٹ میں ہاسٹل کے کمرے سے شعیب ممتاز کے2 موبائل ،چکری روڈ پر شازیہ امتیاز کے گھر سے سونا مالیتی 6لاکھ روپے اوررقم و پرائز بانڈ مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،بحریہ فیز8میں محمد وقاص کے گھر سے 12 لاکھ روپے ،12 تولہ سونا ،لائسنس یافتہ 9ایم ایم پسٹل ،3 گھڑیاں، موبائل ، ہیڈ فون ،سپیکر 3سی سی ٹی وی کیمرے اورچاندی کے تین سیٹ،بحریہ فیز8میں حمزہ خالد کے گھرسے ایک گھڑی اور 2 طلائی انگوٹھیاں چوری کرلی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید