راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان پوسٹ ملازمین نے ہر ماہ تنخواہ اور پنشن ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بد انتظامی معمول بن چکی ہے، متاثرین کے مطابق تاحال متعلقہ بینکوں میں پنشن نہیں آئیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آف اکاؤنٹ لاہور سے یونائیٹڈ بینک کو تنخواہوں کا چیک معمول سے کئی روز تاخیر کے بعد 2جنوری کو حوالے کیا گیا، پنشنرز کو ادائیگی بارے بتایا گیا کہ انہیں آئی بی اے این نمبر سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے پنشن اکاؤنٹ کی بجائے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے سے بعض ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی پنشنرز کو دو روز میں ادائیگی ہو جائے گی۔