• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کے باوجود کتاب کی اہمیت برقرار ہے، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدم

اسلام آباد (جنگ نیوز) انٹر نیٹ پر معلومات کے سیلاب کے باوجودآج بھی کتاب کی اہمیت برقرار ہے ۔ان خیالات کا اظہار سفیر ایران ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ادارۂ فروغِ قومی زبان، اسلام آباد میں قیصر امین پور کے منتخب کلام کے اُردو ترجمہ "شکستہ آرزوئیں" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل، ادارۂ فروغِ قومی زبان پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے سفیر ایران، مترجمین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیصر امین پور انقلاب کے نمایاں ترین شاعروں میں سے ہیں۔ ایران کے ثقافتی قونصلیٹ ڈاکٹر مجید مشکی، کتاب کے دوسرے مترجم ڈاکٹر مظفر علی کشمیری،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹرمحی الدین ہاشمی ،نمل یونیورسٹی کے پاکستانی زبانوں کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عابد سیال ،ڈاکٹر امبر یاسمین صدر شعبہ ا ُردو نمل یونیورسٹی،ڈاکٹر شگفتہ یاسین اور ڈاکٹر راشد حمید نے تقریب سے خطاب کیا۔ نظامت ڈاکٹر رابعہ کیانی نے کی۔
اسلام آباد سے مزید