• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی پر وقار تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر آئی سی ٹی چوہدری محمد علی رندھاوا نے تقریب کی صدارت کی۔ جبکہ فیڈریشن چیمبرز آف پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری جنرل اختر عباسی سمیت تمام عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کونسل ممبران۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن۔ سابق صدور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداران نائب صدر فیڈریشن چیمبرز آف پاکستان طارق جدون انجمن تاجران ہزارہ ڈویژن کے صدر اور آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدر خورشید اعظم انجمن تاجراں راولپنڈی کے قائم مقام صدر رانا خرم راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر سردار ثاقب عہدیداروں اور ایف پی پی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون سمیت شہر بھر کی تاجر برادری نے شرکت کی۔ ایف پی پی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے انکے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید