راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی انجمن تاجران صدر بازار کی جانب سے گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بینک روڈ پر گاڑیوں کے داخلے کی پابندی کی وجہ سے ہڑتال اور مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ایڈیشنل ایگزیکٹو افیسر شجاع حیدر کے کامیاب مذاکرات کے بعد جزوی طور پر مظاہرہ کیا گیا اور آج تاجران کے تمام تنظیم عہدیدران کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں مدعو کیا گیا ہے جہاں اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی ان کے تحفظات کو سنیں گے اور اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کینٹ انتظامیہ بینک روڈ پر خریداری کے لئے آنے والے تمام کسٹمرز کو الیکٹرک وہیکل کی سہولت دینے پر غور کر رہی ہے تاہم کینٹ کے تاجر تنظیمیں اس پر تحفظات رکھتی ہیں ان کا موقف ہے کہ صدر میں پارکنگ کی جگہ کم ہے اس لیے یہ منصوبہ کامیاب ہونا ناممکن ہے۔