• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر رالپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،کھلی کچہر ی میں راولپنڈی ریجن کے شہریوں نے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں جن پر فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ محمد یاسر ضلع چکوال نے مقدمہ کی انکوائری کے لیے درخواست دی جس پر آر پی او نے ڈی پی او چکوال کو مزید کارروائی کے لیے احکامات جاری کیے، طاہر محبوب ضلع اٹک نے تھانہ جنڈ میں درج مقدمہ کی انکوائری کے لیے درخواست دی جس پر آر پی او نے ڈی پی او اٹک کومزید کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
اسلام آباد سے مزید