• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اسلام آباد آنیوالی بس کو حادثہ، 2 مسافر جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کوئٹہ سے اسلام آباد آنیوالی بس موٹر M-14 پر عیسی خیل کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 2 مسافر جابحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ، ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی ، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو عیسی خیل اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا ۔ امدادی کاروائیوں کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا، جس میں تمباکو ، چاکلیٹ اور گٹکا شامل ہے ۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
اسلام آباد سے مزید