• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا صدیق اکبر ؓ نے حق کا پرچم بلند کرکے اسلام کا تحفظ کیا، شاداب نقشبندی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ نے حق وصداقت کا پرچم بلند کرکے دین اسلام کا تحفظ کیا،ختم نبوت ﷺ اور صحابہ کرام واہلبیت اطہار کی عزت حرمت کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا،اسلام دشمن قوتیں دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرکے مذہبی منافرت کو فروغ دے رہی ہیں،پاکستان میں کسی کو بھی بیرونی ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام چشتیہ چوک جوبلی پر تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب سرباہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری،مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،کراچی امیر محمد فرقان قادری،علماء بورڈ کے مرکزی کنوینر علامہ طارق قادری اور دیگر موجود تھے،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں،ضلع کرم میں عوام کو خوراک وادویہ کی فراہمی ،ایپکس کمیٹی کے معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،کرم میں امن وامان کے قیام کیلئے بلاتفریق اقدامات کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید