• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 5 سال کا بچہ جاں بحق، واقعہ کے وقت گھر کے افراد سورہے تھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر غریب آباد میں واقع گھر میں منگل کی صبح 5 سالہ عبدالہادی ولد عبدالرزاق زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت گھر کے افراد سورہے تھے،ٹینک کا ٹھکن آدھا کھلا ہواتھا، نے جسے ہی ٹینک کے ڈھکن پر قدم رکھا تو وہ الٹ گیا جس سے بچہ ٹینک میں گرکر ڈوب گیا، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور بچے کے والدین شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید