• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا قیام علما و مشائخ کی عملی جدوجہد کا نتیجہ ہے، بزمِ فیضانِ وارثیہ

کراچی ( پ ر ) بزمِ فیضانِ وارثیہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اولیاء کا فیضان اور علما و مشائخ کی عملی جدوجہد کا نتیجہ ہے، وہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 42 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں علماء و مشائخ نے اپنے اپنے مدارس اور خانقاہوں سے نکل کر تحریک ِ پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان ہی علماو مشائخ میں مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا بڑا کردار ہے ، علماء اہلِ سنّت جمعہ 17 جنوری کو اپنی اپنی مساجد اور خانقاہوں میں ایصال ثواب کا اہتمام کریں ، اجلاس کے آخر میں فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں اور ملک کے استحکام اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید