• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ چیف کی کوششوں سے صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ذاتی کوششوں سے بیٹر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ساتھ علاج کیلئے کیپ ٹائون سے منگل کی صبح لندن روانہ ہوگئے۔ انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز بدھ کو صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ بورڈ چیف نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ دریں اثنا پی سی بی چیف محسن نقوی سے ہاکی کے سابق قومی کھلاڑیوں شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات کی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا ۔ شہباز سینئر اورخواجہ جنید نے کہا کہ کرکٹ اسٹرکچر تیزی سے آپ نے درست کیا ہے۔ ملاقات میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ محسن نقوی نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے جرمن اور نیدرلینڈ کے ہاکی کلبز کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اسپورٹس سے مزید