کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان شاندا کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹاپ سیڈ مصری مویز المغزی کو شکست د یکر برٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹائٹل جیت لیا ۔ لندن میں چیمپئن شپ کے انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں سہیل عدنان نےمویز کو سنسنی خیز انداز میں آدھے گھنٹے سے زائد دیر جاری رہنے والے مقابلے میں زیر کیا۔ دریں اثنا ءپی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نےبرٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان کو مبارکبادکا پیغام بھیجا اور کہا کہ ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور شاباش کے مستحق ہیں۔