• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جمع کرانے کی ڈیڈلائن قریب آگئی۔ تمام ٹیمیں فہرست 12جنوری تک کراسکتی ہیں۔ اسی تاریخ سے سپورٹ پیریڈ شروع ہوگا۔ پاکستانی سلیکٹرز نے صائم ایوب کانام شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کے لئے ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کی جاسکتی ہے۔ ٹیمیں 11فروری تک اپنی ٹیموں میں تبدیلی کرسکتی ہیں۔ 12 فروری سے ٹیموں میں ردوبدل کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کا منظوری لینا لازمی ہو گا۔ وہ آئی سی سی کواسکواڈ جمع کرا سکتی ہیں ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم چیمپئنزٹرافی کیلئے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فرروی سے کراچی میں ہوگا ۔ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔

اسپورٹس سے مزید