• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیپ ٹائون ٹیسٹ میں دس وکٹ کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ منگل کو آئی سی سی نے اعلان کیا کہ پاکستان سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچ پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی ۔میچ ریفری رچی رچرڈسن کے مطابق کپتان شان مسعود نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔
اسپورٹس سے مزید