کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ اتوار کو سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کی دوسری اننگز میں کمنز نے واشنگٹن سندر کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے47 میچز میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر 48 میچز میں 196 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے اسپنر نتھن لائن کا ہے ۔ لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جون میں ہوگا۔