کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف اور نسیم اختر نےسارک اسنوکر چیمپئن شپ کےپہلے ر وز اپنے میچز جیت لئے ۔کولمبو میں محمد آصف نےپہلے میچ میں سری لنکا کے موروگیسو کو 4-0 جبکہ دوسرے مقابلے میں بنگلہ د یش کے احمد نظام الدین کو 4-1سے زیر کیا۔ نسیم اختر نے سری لنکا کے سوسانتھا بھتیجو کو ہرایا۔