کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ اے کراچی قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل کسٹمز اور ماڑی پیٹرولیم کے درمیان بدھ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، منگل کو سیمی فائنل میں کسٹمز نے نیشنل بینک کو شوٹ آؤٹ پر5-2 جبکہ دفاعی چیمپئن ماڑی پیٹرولیم نے ایئر فورس کو 0-2 سے شکست دیدی ۔