• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، مغوی ایکسائز انسپکٹر کی عدم بازیابی پر پولیس کی سرزنش

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے سابق سول جج شیخ اللہ بخش کے بیٹے اور ایکسائز انسپیکٹر سکندر الزماں کے اغوا کے مقدمے میں ڈی ایس پی ڈیرہ غازی خان اور ایس ایچ او گدائی کی سرزنش کی کیونکہ وہ مغوی کو برامد کرنے میں ناکام رہے۔ان کی استدعا پر آئندہ سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ۔ہولیس افسران کو متنبہ کیا کہ وہ مغوی کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور استفسار کیا کہ انہوں نے دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مغوی کو برامد کیوں نہیں کیا ۔
ملتان سے مزید