• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے اور قتل کے الزام میں مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،قتل کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج،بوگس چیک دینے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزمان آصف اور ارشد سے12062گرام چرس،کوتوالی پولیس نے ملزم عرفان سے20لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم امتیاز سے20لیٹر شراب،ملزم یاسر منظور سے30لیٹر شراب،مظفرآباد پولیس نے ملزم ندیم یاسین سے20لیٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزمان محمد شریف ،ساجد علی اور شمشیر علی سے5400گرام افیون ،5000گرام چرس ،18000گرام آئس اور2000گرام آئس برآمد کرلی،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔پولیس کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید