• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ قطب پور پولیس نے شہر میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنادی، 3 منشیات فروش گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور نے شہر میں منشیات کی بڑی سپلائی کو ناکام بنا دیا، 25 کلو گرام چرس، 08 کلو گرام سے زائد افیون، 5 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام آئس برآمد کر لی، تین منشیات فروش گرفتار،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان شہر میں جاری منشیات کے خلاف مہم کے دوران قطب پور پولیس نے منشیات سپلائی کرنے کی اطلاع پر ناگ شاہ چوک کے قریب ناکہ بندی کی، گرفتار ملزمان میں محمد شریف ولد اللہ بخش بھٹی سکنہ مانک والا بچ ولاز، ملتان، ساجد علی ولد محمد رفیق خان بلوچ، سکنہ موضع بنگل والا اور شمشیر علی عرف شیری ولد محمد رفیق بلوچ، سکنہ موضع بنگل والا شامل ہیں۔
ملتان سے مزید