• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو بلڈنگ کا کمرشل استعمال 9 عمارتوں کو سیل کر دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات اور گھریلو بلڈنگ کو کمرشل استعمال کرنے پر 9 بلڈنگز کو سیل کر دیا۔ ایم ڈی اے افیسرز کوآپریٹو ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر 245، پلاٹ نمبر239 بی اور اقبال بلاک میں پلاٹ نمبر 236 پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر 248 ڈی، 220 ڈی اور 208 سی کو سیل کر دیا گیا۔ماڈل ٹاون میں پلاٹ نمبر 71اے رہائشی بلڈنگ میں بغیر منظوری کےکمرشل سرگرمی کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر جاوید کے غیر منظور شدہ کمرشل ہال اور رحیم بخش کا غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کو سیل کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید