• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اور جھوٹے مقدمات کے اندراج پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو چارج شیٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)کرپشن اور جھوٹے مقدمات کے اندراج پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او تھانہ صدر صفدر حسین کو چارج شیٹ کرکے ایس ایس ایس پی آپریشن کو انکوائری افسر مقرر کردیا، ذرائع کے مطابق چند روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی میں شادی والے گھر میں والد نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل جب کہ اہلیہ کو زخمی کردیا تھا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے ایس ایچ او تھانہ صدر نے ڈی جی خان کے علاقہ سے گاڑی میں گرفتار کیا جب کہ اس کیگاڑی میں موجود 23لاکھ روپے خورد برد کرلیے،ملزم کی جانب سے گاڑی سے 23 لاکھ روپے غائب ہو جانے کے انکشاف پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو چارج شیٹ کردیا جب کہ مذکورہ ایس ایچ او پر اس سے قبل بھی خاتون پر چرس کا جھوٹا مقدمہ درج کردیے جانے سمیت دیگر جھوٹے مقدمات کے اندراج اور عام شہریوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی انکوائریاں چل رہی تھیں جب کہ قتل کے ملزم کی گاڑی سے 23 لاکھ روپے غائب کردیے جانے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ،آصف ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں مدثر گیلانی کو ایس ایچ او تھانہ کپ تعینات کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید