• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے 249 طلباء ،153 طالبات، وزیر اعلیٰ ہونہار اسکالرشپ لینے میں کامیاب

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے 249 طلباء اور 153 طالبات وظیفہ حاصل کرنے میں کامیاب،تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،ڈینز،خزانہ دار محمد رفیق فاروقی،ڈائریکٹر فنانشل ایڈ ڈاکٹر کاشف رزاق سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی،ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت پی ایچ ای سی کی جاری کردہ اہلیت کے معیار پر مکمل عمل کیا گیا جس کے مطابق ایف ایس سی میں 70 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری تھا،زرعی یونیورسٹی ملتان کی فنانشل ایڈ اور سکالرشپ کمیٹی نے تمام درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کے بعد اہل امیدواروں کی لسٹ تیار کی جن کو وزیراعلی پنجاب نے چیک دیے۔
ملتان سے مزید