• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری،غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں،2 میٹر منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کاروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 01 میٹر جو کمرشل استعمال کر رہا تھا کاٹ کر قبضہ میں لے لئے گئے ۔01 میٹر جو کمپریسر استعمال کر رہا تھا کاٹ کر قبضہ میں لے لیا ۔کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ملتان سے مزید