• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن میں آپریشن، 62 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں مزید 62 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔39بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر59 لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔جنوبی پنجاب میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 2کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے گئے، ایس ڈی او گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان بلال افتخار نے ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ 5صارفین کو میٹر باڈی ٹمپرڈ کرکے، ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کو جرمانے بل جاری کردئیے گئے جبکہ تھانہ کوٹ سمابہ میں مقدمات درج کروادئیے گئے۔ میپکو بہاولپور سرکل کی ویلنس ٹیم نے اربن سب ڈویژن لودہراں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ 5بجلی چوروں کو میٹر ڈیڈ سٹاپ اور ٹیرف چوری کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جبکہ ستلج سب ڈویژن میں نائٹ چیکنگ کے دوران ایک صارف میٹرٹرمینل بلاک کرکے لوپ سسٹم لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان سے مزید