• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ حرم گیٹ کے علاقے مسلح ملزم کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق النگ روڑ حرم گیٹ گیلانی محلہ میں ملزم غلام علی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگیا ،ملزم کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود خاتون حاجراں شدید زخمی ہوگئی اور دیگر گاڑیاں بھی گولیوں کی زد میں میں آئیں، زخمی خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے سینے میں دوگولیاں لگی جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی، پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ کرامت علی نامی شخص نے ڈان سینما کی پارکنگ کا ٹھیکہ لیا ہوا تھا،ملزم نے اپنی گاڑی پارک کی اور واپس جاتے ہوئے آپس میں لڑائی جھگڑا ہوگیا جو فائرنگ کی وجہ بنی۔
ملتان سے مزید