• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدہ صوبہ کا قیام پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے،علی قاسم گیلانی

ملتان( ستاف رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان وکلاء نے بنایا تھا ، پیپلز پارٹی بھی وکلاء کی ہی جماعت ہے ،وکلاء سمیت تمام طبقات آج شہید زولفقار علی بھٹو کی سالگرہ منا رہے ہیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 2008 سے 2013 تک ملتان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، ہم ملتان میں ترقی کے رکے ہوئے سفر کو وہیں پر سے شروع کرنا چاہتے ہیں، ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیحدہ صوبہ کا قیام پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے ہم تمام جماعتوں کو الگ صوبہ کے قیام کے لیے اکٹھا کریں گے ۔
ملتان سے مزید