• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ محمد والاروڈ کے فنڈز کے لیے حکومت پنجاب کو لکھ دیا ہے،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر مریم خان نے کہا کہ شجاعباد چک آر ایس کے فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے،1کلومیٹر کے فلائی اوور پر 1500 ملین روپے لاگت آئے گی،حکومت پنجاب کی جانب سے نادرہ آباد فلائی اوور فیز 2,3 کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔نادرہ آباد فیز 1 پر 3 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ فیز 2 میں روڈ ورک پر 6 کروڑ، فیز3 فلائی اوور کی تعمیر پر 1 ارب40 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 5ارب40 کروڑ روپے کے نادرہ آباد منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سہل سفری سہولیات میسر ہوپائیں گی۔ 11.68 طویل ہیڈ محمد والاروڈ کے فنڈز کیلئے حکومت پنجاب کو لکھا گیا ہے۔ سدرن بائی پاس کی 15.65 کلومیٹر طویل سکیم پر 1 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن جاری ہے۔ این ایل سی چوک تا بہاولپور چوک تک۔ سدرن بائی پاس کو ماہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔9 کلومیٹر طویل نادرن بائی پاس کی 1 ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن جاری ہے۔ سہو چوک تا سیداں والا بائی پاس روڈ کی سکیم ماہ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ عسکری بائی پاس شیر شاہ روڈ کی 16 کلومیٹر طویل روڈ 86 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کی جارہی ہے۔دنیا پور کی 21.90 کلومیٹر طویل روڈ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کی جارہی ہے۔
ملتان سے مزید