• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن‘ 3کلو چرس‘ 60لٹر سےزائد شراب برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تھانہ واہ کینٹ نے ملزم عدیل کو گرفتار کر کےپستول تیس بور معہ ایمونیشن‘ روات پولیس نے عزیز سےاسلحہ‘ چونترہ پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کر کے پستول تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 17سو گرام چرس‘ صدر واہ پولیس نے حامد رضا سے 8سو گرام چرس اور تھانہ ائرپورٹ پولیس نے عدنان سے 560گرام چرس برآمد کر لی۔ 6ملزمان کو گرفتار کر کے 60لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ راولپنڈی پولیس نے 12سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ دھمیال پولیس نے خرم شہزاد سے 20لٹر شراب‘ شاہ زیب سے 6لٹر‘ نصیر آباد پولیس نے مانیوئیل سے 15لٹر‘ شاہد سے 10لٹر‘ سول لائنز پولیس نے سکندر سے 10لٹراور سجاد حیدر سے 8لٹر شراب برآمد کی۔ راولپنڈی میں 4لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ بنی میں شہزاد بھٹی مسیح نے (ن)‘ نصیر آباد کو فرزانہ بی بی نے (م) تھانہ مورگاہ کو اسحاق حسین شاہ نے بیٹی (م)‘ تھانہ ٹیکسلا میں کنیز اختر نے (م) کے اغواء کا بتایا۔
اسلام آباد سے مزید