اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نسٹ یونیورسٹی کا 22سالہ طالب علم بدھ کو پر اسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گیا، سکھر کا رہائشی نعمان تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑی آن لائن اپلیکیشن پر چلاتا تھا، اس کی موت بھی گاڑی میں ہی ہوئی ، لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جو اسے آبائی علاقے میں لے گئے۔