• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کامرس چوہدری شافع سے ڈاکٹر امجد اور شائزیب امجد کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسوں، تھری ویلرز اور لیتھئیم بیٹریز کی پاکستان میں مینو فیکچرنگ کے حوالے سے کام کررہے ہیں، دورہ چین کے دوران مختلف صنعتوں کے دورے میں ان کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کے بارے میں جانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور ان کے صاحبزادے اور ملک میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہزیب امجد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں چوہدری شافع حسین نے ڈاکٹر محمد امجد اور شاہزیب امجد کو پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم انڈسٹریل سٹیٹس اور وہاں موجود انڈسٹریز کی پروڈکشن کی تفصیل پر مبنی کتب بھی پیش کیں۔
اسلام آباد سے مزید