• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری میں تعاون اور یکجہتی ضروری ہے،سیکرٹری جنرل یو بی جی

اسلام آباد(جنگ نیوز ) یو نائیٹڈ بزنس گروپ (ایف پی سی سی آئی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری برادری میں تعاون اور یکجہتی ضروری ہے،محنت اور دیانتداری سے اپنے کاروبار اور شخصیت کو برانڈ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، قائم مقام صدر آئی سی سی آئی ناصر محمود چوہدری، قائم مقام نائب صدر راجہ نوید اختر ستی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، ذوالقرنین عباسی، روحیل انور بٹ، ملک محسن خالد، سابق ایگزیکٹو ممبر امتیاز عباسی، عمران بخاری، طاہر عباسی اور نثار مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے، آئی سی ایس ٹی ایس آئی آمد پرقاضی الیاس، راؤ جاوید،سردار ظہیر، ساجد اقبال،رضوان صدیقی اور دیگر نے ظفر بختاوری کی زیر قیادت وفدکا پرتپاک استقبال کیا، ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں تاج عباسی اور قاضی الیاس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد سے مزید