• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں سینئر کو نظر انداز کر کے جونئیرکو سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ پر تعیناتی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں سینئر کو نظر اندازہ کر کے جونیئر کو سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ پر تعینات کرنے پر ملازمین میں تشویش کی لہر اور بے چینی پھیل گی جب کے سینئر کلرک طالب حسین انتظامیہ کی ذیادتی کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر 89دن کی چھٹی پر چلے گے۔ ملازمین نے بتایا کہ من پسند شخص کو سینئرکی جگہ لگا کر دیگر سینئر کیساتھ زیادتی کی گئے ہے۔ ادھر انتظامیہ کا موقف ہے کہ انتظامیہ کا استحقاق ہے کہ وہ ضروری قابلیت رکھنے والے بندے کی تعیناتی کرے۔ ملازمین نے وزیر اعلٰی سے اپیل کی ہے کہ اس ناانصافی کا نوٹس لیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید