• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کرکٹ لیگ میں چھ میچوں کا فیصلہ ،آج مزید چھ میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آ باد (سپورٹس رپورٹر )میڈیا کرکٹ لیگ 2025میں مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس لیگ کے پہلے میچ میں سما ٹی وی کی ٹیم نے ایکسپریس نیوز کو اٹھ وکٹ سے شکست دی دوسرے میچ میں اے بی این کی ٹیم نے ڈان نیوز کی ٹیم کو سات وکٹ سے ہرایا ۔تیسرے میچ میں سنو نیوز کی ٹیم نے ولا وسٹا کی ٹیم کو 77 رنز سے شکست دی ۔چوتھے میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے اے ار وائی نیوز کی ٹیم کو 42 رنز سے ہرایا۔ پانچویں میچ میں جی این این کی ٹیم نے پیمرا کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی آخری اور چھٹے میچ میں خیبر ٹی وی کی ٹیم نے اعلان مارکیٹنگ کی ٹیم کو 36 رنز سے شکست دی ۔آج مزید چھ میچ کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید