• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے تاجر سے گن پوائنٹ پر 86 لاکھ چھن گئے، 2 گاڑیاں، 18 موٹر سائیکل چوری

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے تاجر سے گن پوائنٹ پر 86لاکھ چھن گئے‘2گاڑیاں 18موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی‘ سرقہ باالجبر‘ سٹریٹ کرائم‘ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ایک کار‘ 6موٹر سائیکل اُڑا لئے گئے۔ تھانہ کوہسار ایریا میں گلگت بلتستان کے رہائشی ہدایت حسین میر سے 2موٹر سائیکل سوار 86لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ متاثرہ تاجر نے پولیس کو بتایا کہ 7جنوری دن تقریباً 3بجکر 20 منٹ پر میزان بینک سے 50لاکھ اور الفلاح بینک آئی ٹین مرکز سے 27لاکھ 99ہزار کا چیک کیش کروایا تھا۔ کزن ندیم کے ہمراہ گاڑی نمبر555 اے پی ایکس میں مزید رقم لینے کیلئے ایف سکس ناظم الدین روڈ مکان نمبر 38پہنچے تو ون ٹو فائیو پر سوار دو مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا اور گن پوائنٹ پر 85لاکھ 99ہزار چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ کوہسار‘ رمنا اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ راولپنڈی میں سرقہ باالجبر‘ چوری‘ نقب زنی اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی‘ رکشے‘ 12موٹر سائیکلوں‘ طلائی زیورات‘موبائل فونز‘ نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔‘ تھانہ ائرپورٹ سکیم تھری میں 3مسلح ملزمان محمد خالد خان سے موبائل‘ 55ہزار‘ سونا مالیتی 14لاکھ‘ تھانہ چونترہ کے قریب مسلح ملزمان نے آصف کی گاڑی پر فائرنگ کی اور 4لاکھ 10ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید