راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایرڈیونیورسٹی کے قریب سابقہ دشمنی پرایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،حسن علی کریم نے تھانہ صادق آباد کو بتایاکہ میرابھائی محمد علی کریم اپنے کزن کے ہمراہ کال سینٹر سے واپس آرہاتھاکہ اس دوران میٹروسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، پولیس کے مطابق مقتول 2017میں قتل کے ایک مقدمہ میں چالان ہوکر بری ہواتھا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کی نعش ورثاکے حوالے کردی ۔