راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈی اے وی کالج روڈ پر تجاوزات مافیا نے زندگی اجیرن بنا دی۔ جگہ جگہ ریڑھی مافیا کا قبضہ جبکہ پلازہ مالکان کی سرپرستی میں ریڑھیاں اور ٹھیئے لگ گئے۔ سیاسی و سماجی رہنما شیخ طیب کو اہلیان محلہ نے بتایا کہ ریڑھی والوں سے مبینہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں۔