• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی نتائج تبدیل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انٹر سال اول کے امتحانات کے بد ترین نتائج سے پریشان طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد اپنے والدین کے ہمراہ پبلک ایڈ جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نور حق میں جمع ہوگئی،متاثرہ طلبہ و طالبات نے کہا کہ ہم سب نے میٹرک کے امتحانات میں اے پلس گریڈ حاصل کیا اور ہمارا سابقہ تعلیمی ریکارڈ بھی بہت شاندار ہے لیکن انٹر بورڈ نے کراچی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ہماری کاپیاں خورد برد کیں بلکہ سپلیمینٹری کاپیاں بھی شمار نہیں کیں ا س طرح ہمارے نمبرز کم کیے گئے بلکہ اکثر کو کئی پرچوں میں فیل قرار دے دیا،پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی کے صدر، کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے والدین اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کرنے والوں کی کراچی کے طلبہ و طالبات کے امتحانی نتائج تبدیل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائے گی، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں بدترین تعلیمی نسل کشی کر رہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،طلبہ و والدین تعلیمی نسل کشی کے خلاف جدوجہدمیں ہمارا ساتھ دیں، تعلیمی نسل کشی کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے، ضرورت پڑی تو ہر متعلقہ سرکاری دفتر، بورڈ آفس، وزیر اعلیٰ ہائوس اور گورنر ہائوس کے باہر بھی طویل دھرنا دیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید