• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹزم کا شکار صحافیوں کا تیار فرانسیسی میگزین پہلی بار نیوز اسٹینڈز پر فروخت

پیرس (اے ایف پی) آٹسٹک صحافیوں کا تیار کردہ ایک فرانسیسی میگزین گزشتہ روز پہلی بار نیوز اسٹینڈز پر فروخت ہوا جس نے ایک ایسے پروجیکٹ کی پروفائل کو مزید فروغ دیا، جو پہلے ہی ٹیلی ویژن پر دھوم مچا چکا ہے۔لی پاپوٹین کی آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر میں مبتلا تقریباً 40صحافیوں کی ادارتی ٹیم ہے،جو سالانہ میگزین تیار کرتے ہیں جس میں مشہور شخصیات کے انٹرویوز اور ثقافتی مواد شامل ہوتا ہے۔مالک پریسما میڈیا نے اعلان کیاکہ عام طور پر پرنٹ ایڈیشنز اس کی ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جاتے ہیں، تاہم، اب معمول کی تعداد سے تین گنا10 ہزار کاپیوں کے ساتھ فرانس میں تقریباً 3ہزار دکانوں اور نیوز اسٹینڈز میںتقسیم کیے جائیں گے۔فرانس میں میگزین کے سب سے بڑے پبلشر پریزما نے کہا کہ اس نے اپنے مختلف شراکت داروں کے ساتھ یہ یقینی بنانے کیلئے کام کیا ہے کہ لی پاپوٹین کو 10یورو (10.30ڈالر) کی کور قیمت کے ساتھ مفت تقسیم کیا جاسکے۔2025کے ایڈیشن کے صفحہ اول پر فرانسیسی موسیقار فلپ کیٹرین کو دکھایا گیا ہے جن کی جولائی میں پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران عالمی شہرت میں اضافہ ہوا،جب وہ ایک متنازع منظر میں اپنے جسم پر نیلا رنگ کی نیم برہنہ دکھائی دیے، جسے جیسس کے آخری عشائیہ سے تشبیہ دی گئی تھی۔1990میں پیرس کے ایک مضافاتی اسپتال میں قائم ہونے والے لی پاپوٹین کے پیچھے نظریہ ایک ہٹ ٹیلی ویژن شو سے لیا گیاہے۔

دنیا بھر سے سے مزید