• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانی بارشوں کی صورت حال، جدہ ہوائی اڈے پر پروازوں کا شیڈول ازسرنو مرتب

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب میں جدہ گورنری میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بعض فضائی پروازوں کو روک دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا نظام الاوقات دوبارہ مرتب کیا ہے۔کمپنی کے مطابق ہوائی اڈے پر انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں اپنی زمینی ذمے داریاں انجام دے رہی ہیں تا کہ تمام مسافروں اور کارکنان کے لیے سلامتی اور راحت کا اعلی ترین معیار یقینی بنایا جا سکے۔ ادھر سوشل میڈیا صارفین نے بعض وڈیو کلپ وائرل کیے ہیں جن میں جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر مخصوص گاڑیوں کو تند و تیز ہوا میں زمینی خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید