• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کی 117سالہ راہبہ دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار

اسلام آباد(رپوڑٹ خنیف خالد) برازیل کی 117سالہ راہبہ، سسٹر اینا کینابارو، جو فٹ بال کی شوقین ہیں، کو دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں جاپان کی 116سالہ خاتون،تومیکو ایتوکا، کے 29دسمبر 2024کو انتقال کے بعد ملا۔ سسٹر اینا کا کہنا ہے کہ ان کی طویل عمر کاراز ان کا مضبوط کیتھولک ایمان ہے۔ ان کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر پوپ فرانسس نے انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا تھا۔ ان کے 84سالہ بھتیجے، کلیبر کینابارو، کے مطابق، سسٹر اینا بچپن میں اتنی دبلی پتلی تھیں کہ بہت سے لوگوں کو ان کی بقا کے بارے میں شبہ تھا، لیکن انہوں نے طویل اور صحت مند زندگی گزاری۔

دنیا بھر سے سے مزید