• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی اسپیشل ایئر سروس کو افغانستان میں قتل کی کھلی چھوٹ، الزامات اور تحقیقات

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)برطانیہ کی اسپیشل ایئر سروس (ایس اے ایس) پر افغانستان میں 2010سے 2013کے دوران ماورائے عدالت قتل اور جنگی جرائم کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جنہیں ایک سرکاری تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے تفصیل سے جانچا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ایس اے ایس کے پاس "قتل کرنے کا گولڈن پاس" تھا، جس کے تحت وہ قانونی جوابدہی سے بچتے ہوئے کارروائیاں کر رہے تھے۔ ایک سابق سینیئر افسر نے انکشاف کیا کہ ایس اے ایس کی کارروائیوں میں شہریوں سمیت بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور قتل کے بعد رپورٹس میں ان کارروائیوں کو قانونی رنگ دیا جاتا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید